اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق،علامہ راجا ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور سیاست کے ذریعے قرآن و سنت کے مطابق لوگوں کی خدمات کے فریضے کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس فریضے میں عورت مرد میں کوئی فرق نہیں۔ اگرخواتین سیاسی میدان میں مردوں کے ساتھ چلیںتو معاشرے میں تبدیلی اور شعور کی بیداری کا کام برسوں کے بجائے مہینوں میں مکمل ہوجائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ایسی حکومت کی ضرورت ہے جو معاشرے میں عدل و انصاف قائم کر سکے۔
سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ آج کی نشست کا مقصد سیاست میں خواتین کو متحد کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تعداد اور طاقت میں بہت زیادہ ہیں مگر ہم بکھرے ہوئے ہیں ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے ۔
علامہ راجه ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ ہمیں مزید جدوجھد کی ضرورت ہے۔اس موقع پر راولپنڈی اسلام آباد کی تمام اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
.......
/169